اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے ڈوڈہ ضلع میں ہونے والے تصادم میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر طاہر احمد بٹ مارا گیا۔ ہونے والی جھڑپ میں ایک ہندوستانی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے دعوی کیا کہ جاں بحق ہونے والا عسکریت پسند ضلع کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما اور ان کے پی ایس او کی ہلاکت اور بانہال آئی ای ڈی دھماکہ میں ملوث تھا۔